"میرا طبی غفلت کا کلیم ایک اور فرم کے پاس تھا جس سے میں خوش نہیں تھا لہذا میں نے Wyatts کو کیس دے دیا۔ Wyatts نے سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے میرا کلیم تیار کیا اور مذاکرات کے ذریعے مجھے اور میرے گھرانے کو بہت اچھا معاوضہ دلایا۔ اس جذباتی دور میں انہوں نے میرے ساتھ اور میرے گھرانے کے ساتھ احترام اور احساس کا برتاؤ کیا!"
TS
طبی غفلت کے کیس کا کلائنٹ
موٹر حادثات کے مقدمات
کیا آپ یا آپ کا کوئی پیارا کار کے حادثے میں، سڑک پر چوٹ آنے یا گاڑی کے ٹکر مارنے سے زخمی ہوا ہے؟ کیا آپ کسی دوسرے کی غافلانہ ڈرائیونگ کا نشانہ بنے ہیں یا آپ کا حادثہ ہوا ہے جس میں آپ کی غلطی نہیں تھی؟ ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
عوام کی جانب ذمہ داری
کیا آپ کو کسی عوامی مقام پر یا نجی پراپرٹی میں اس کے مالک کی غفلت کی وجہ سے چوٹ یا ضرر پیش آیا ہے؟ کیا آپ کو پھسلنے، ٹھوکر کھانے یا گرنے کی وجہ سے چوٹ آئی ہے؟ کیا آپ کو ناقص پراڈکٹ استعمال کرنے کی وجہ سے چوٹ پیش آئی ہے؟ کیا اپنی چوٹ کے نتیجے میں آپ معذور ہو گئے ہیں؟ ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
جنسی حملے کے متاثرین
کیا آپ کو یا آپ کے کسی پیارے کو کسی ایسے شخص یا ادارے نے بچپن میں جنسی زیادتی یا جسمانی بدسلوکی کا نشانہ بنایا ہے جس کو آپ قابل بھروسہ سمجھتے تھے مثلا" سکول یا چرچ؟ کیا بچپن میں زیادتی کا نشانہ بننے کی وجہ سے آپ کی زندگی متاثر ہوئی ہے؟ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہو کر آپ کو اس کارروائی میں قدم بہ قدم آگے لے جا سکتے ہیں۔
وصیت میں آپ کو شامل نہیں کیا گيا؟
وراثت کے دعوے: اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو وصیت میں شامل نہیں کیا گیا ہے یا آپ کو وصیت میں مناسب حصہ نہیں دیا گیا ہے تو ممکن ہے آپ اس شخص کی وفات کے بعد اس کے ترکے میں سے پیسہ اور/یا جائیداد لینے کیلئے دعوی کر سکتے ہوں۔ اسے "فیملی پروویژن کلیم یعنی وراثت کا دعوی" کہتے ہیں۔
Copyright © 2018 Wyatt Compensation Lawyers www.wyattscompensationlawyers.com.au
SPEAK TO AN EXPERT!
ہرجانے کے کیسوں کے ماہر وکیل
ہمارے کلائنٹس کا کیا کہنا ہے
"میں ہر اس شخص کو Wyattsکے پاس جانے کا مشورہ دوں گا جو اپنی غلطی کے بغیر کار کے حادثے میں ملوّث ہوا ہے۔ Wyatts کے عملے نے مجھے سہارا دیا اور ہر قدم پر میری مدد کی۔ مجھے پتہ تھا کہ میری پشت پر ایک زبردست ٹیم موجود ہے۔"
R.R
CTP کلائنٹ
پریکٹس کے شعبے
Wyatts کے ساتھ جیتیں
Wyatts کو کیوں چنا جاۓ
سے ملیں
Julie Wyatt
Julie اور ان کی ماہر ٹیم کو بہت وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ Julie ایک ہمدرد اور بات سمجھنے والی وکیل ہیں جو آپ کی مدد کر سکتی ہیں خواہ آپ کے حالات کچھ بھی ہوں۔
اگر آپ کو مثبت اور مضبوط طور پر اپنی نمائندگی کرنے والے وکیل کی ضرورت ہو جو بہترین ممکن نتیجے کی خاطر کام کرتا ہو تو Julie ہی وہ تجربہ کار ماہر ہیں جن کے ساتھ آپ کو رابطہ کرنا چاہیئے۔ براہ مہربانی دائیں طرف ویب فارم مکمل کر کے ان سے رابطہ کریں۔
Wyatts Compensation Lawyers آسٹریلیا کی قابل ترین قانونی فرموں میں شامل ہے جو بالخصوص ہرجانے کے مقدمات پر کام کرتی ہے۔
یہاں اس کی صرف چند وجوہ دی جا رہی ہیں ۔ ۔ ۔
Wyatts نے آسٹریلیا میں بھاری ترین ہرجانے کے کلیمز میں معاوضہ دلایا ہے
Neville Wyatt ذاتی ضرر کے مقدمات کے ایکریڈیٹڈ سپیشلسٹ ہیں
10 ہرجانے کے مقدمات کے ماہر وکیل اور ان کے ساتھ 12 افراد کا معاون عملہ
سڈنی میں 4 دفاتر اور برسبین مرکز شہر میں 1 دفتر
کئی زبانیں بولنے والی ٹیم
ہرجانے کے تمام کیسوں کیلئے - جیت نہیں تو فیس نہیں
آپ ایک ڈائریکٹر سے بات کریں گے اور تمام کارروائی کے دوران آپ کیلئے ڈائریکٹر سے رابطہ ممکن رہے گا
Wyatts Compensation Lawyers آسٹریلیا کی قابل ترین قانونی فرموں میں شامل ہے جو بالخصوص ہرجانے کے مقدمات پر کام کرتی ہے۔
یک کیس میں 30 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم حاصل ہوئی۔
Wyatts میں ہم نے یہ نتیجہ صرف ایک بار نہیں بلکہ سنگین ضرر کے کیسوں میں دو مرتبہ حاصل کیا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ بہترین اور اعلی ترین نتائج کیسے حاصل کیے جاتے ہیں۔ دوسرے وکیل اعلی نتائج کا دعوی کرتے ہوں گے لیکن ریکارڈ ہم نے ہی قائم کیے ہیں۔
طبی ہرجانہ
کیا آپ کو طبی غفلت یا غلط طبی اقدام کی وجہ سے ضرر پیش آیا ہے، آپ بیماری یا معذوری کا شکار ہو گئے ہیں، يا آپ کی بیماری بگڑ گئی ہے؟ کیا کسی معالج کی غلطی کی وجہ سے آپ کی صحت کو نقصان پہنچا ہے؟ کیا آپ درد کا شکار رہے ہیں، یا آپ کام کرنے یا نارمل زندگی گزارنے کے قابل نہیں رہے ہیں؟ ہم آپ کو ہرجانہ طلب کرنے کیلئے مدد دے سکتے ہیں۔
REQUEST A CALLBACK FROM JULIE
1800 773 880
ایک ماہر سے بات کریں!
ورکرز کیلئے ہرجانہ
اگر آپ کو کام کے دوران چوٹ یا ضرر پیش آيا ہے، جس میں تعمیراتی سائیٹ پر کانٹریکٹر کے طور پر کام، ہسپتال یا نرسنگ ہوم میں یا ریسٹورنٹ اور کیفے میں چوٹ یا ضرر بھی شامل ہے، تو Wyatts کی ماہر ٹیم کو انفرادی دیکھ بھال اور مدد کیلئے فون کریں۔ ان میں سے کئی کلیمز کیلئے مالی وسائل دیے جاتے ہیں لہذا آپ کو وکیل کی فیس ادا نہیں کرنی پڑتی۔
عائلی مقدمات
بڑھاپے کی پنشن اور مکمل و مستقل معذوری کے کلیم
Wyatts میں ہم رشتے ٹوٹنے اور خاندان کے بکھرنے کی وجہ سے پیش آنے والی پریشانی اور دکھ کو سمجھتے ہیں۔ اگر آپ کو طلاق، باہمی سمجھوتوں کی توثیق کیلئے عدالتی آرڈرز، ہم جنس پرست جوڑوں کے معاملات، ڈی فیکٹو جوڑوں کے معاملات، ازدواجی ساتھی کے نان نفقہ، بچوں کی تحویل، لازمی مالی معاہدوں یا عدالت میں نمائندگی کے سلسلے میں مدد درکار ہے تو **پہلی بار مفت بات چیت** کیلئے ہمیں ابھی فون کریں۔
اگر آپ کو ایسی چوٹ یا ضرر پیش آیا ہے جس کی وجہ سے آپ کام کرنے کے قابل نہیں رہے ہیں تو ہمیں ابھی فون کریں۔ ہم آپ کی بڑھاپے کی پنشن کی پالیسی کے تحت مکمل و مستقل معذوری (TPD) کیلئے یکمشت بڑی رقم کے حق کے بارے میں مشورہ دے سکتے ہیں۔